ڈیرہ غازی خان ٗ جنوبی پنجاب میں دہشتگر دوں کے خلاف آپریشن ٗ 100کے قریب سہولت کار گرفتار
آپریشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے 1600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں ٗنجی ٹی وی
جمعرات 7 اپریل 2016 19:36
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 100 کے قریب دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، سی ٹی ڈی اور رینجرز کے 1600 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے جمعرات کے روز ڈیرہ غازی خان اور گردونواح کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کے قریب دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔
علاوہ ازیں سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے بارڈرز پر ناکہ بندی کرکے آرمی کی چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جہاں پر لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے پنجاب سے گزشتہ 10 دنوں کے دوران 940 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے ہیں ٗایک روز قبل بھی 800 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.