پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، قومی ترقی کیلئے تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں

صدرمملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے104ویں کورس کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 7 اپریل 2016 19:52

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، قومی ترقی کیلئے تمام ادارے ایک صفحے پر ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوان صدر میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے104ویں کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ بدعنوانی نے ملک کے نظام کو نقصان پہنچایا ہے اور اس سے سول سروس کا ڈھانچہ بھی متاثر ہوا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لئے افسران اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، حکومت کی اقتصادی پالیسی درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروس میں اصلاحات پر کام جاری ہے جبکہ فاٹا میں اصلاحات کیلئے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔