پی ٹی آئی اپنی گرتی ہوئی ساکھ دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہے،زعیم قادری

جمعہ 8 اپریل 2016 22:46

لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی گرتی ہوئی ساکھ دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہے اور اپنی خامیاں چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار کے پی کے کے عوام کی حالت سدھارنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ، پنجاب حکومت پر تنقیدپی ٹی آئی کی ذہنی پستی کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد شہبازشریف کے نقاد پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنا محاسبہ کریں۔ محمد شہبازشریف انتھک وزیراعلیٰ اور انہوں نے اپنے دن رات قوم کیلئے وقف کر رکھے ہیں ، ان کے عزم اور محنت کی پوری دنیا معترف ہے۔

متعلقہ عنوان :