افغان انٹیلی جنس اور ”را“ مل کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہدف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،قندھار، مزار شریف اور جلال آباد میں این ڈی ایس ہیڈکوارٹرز میں ”را“ کے قائم شدہ سیلز میں سی پیک کے حوالے سے ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں، افغان انٹیلی جنس اور ”را“ کراچی، فاٹا اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت پیسے اور جعلی شناختی کارڈز فراہم کئے جاتے ہیں، کل بھوشن یادیو”را“ کا اہم ایجنٹ تھا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں انکشاف
بدھ 13 اپریل 2016 16:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان انٹیلی جنس اور ”را“ مل کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہدف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، قندھار، مزار شریف اور جلال آباد میں این ڈی ایس ہیڈکوارٹرز میں ”را“ کے قائم شدہ سیلز میں سی پیک کے حوالے سے بھی ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں، افغان انٹیلی جنس اور ”را“ کراچی، فاٹا اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت پیسے اور جعلی شناختی کارڈز فراہم کئے جاتے ہیں، کل بھوشن یادیو”را“ کا اہم ایجنٹ تھا۔
چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ وزارت دفاع نے امریکی پینٹا گون سے فاٹا میں ترقیاتی کاموں کیلئے 8ارب ڈالر مانگ لئے ہیں، نائن الیون سے اب تک 13 سو ارب روپے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو ملے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید 200ملین ڈالر سمیت 100ملین ڈالر بارڈر کنٹرول مینجمنٹ کی مد میں امریکی کانگریس نے منظور کرلئے ہیں، ملک کے مجموعی بجٹ کا 17فیصد وزارت دفاع کیلئے مختص کیا گیا ہے، موجودہ مالی سال کے پہلی ششماہی میں 41فیصد بجٹ وزارت دفاع نے خرچ کرلیا ہے، اے پی ایس کے شہداء کے لواحقین میں اس ماہ کے آخر میں معاوضوں کی تقسیم شروع ہو جائے گی، اجلاس سے ممبر کمیٹی فرحت اللہ بابر نے ڈی ایچ اے کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی پر واک آؤٹ کیا، دستاویزات پیش نہ کرنے پر کمیٹی نے وزارت دفاع کو حکام اگلے اجلاس میں دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.