واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، مقدمات درج

بدھ 13 اپریل 2016 22:43

اوکاڑہ۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اپریل۔2016ء ) ایس ای واپڈااوکاڑہ نذیر احمدخاں لودھی اور ایکسین شاہد محمود کی ہدایت پرواپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ڈائریکٹ تار لگا کر اور میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کرنیوالے درجن بھرافراد کو رنگے ہا تھوں پکڑ کر ان کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ای واپڈا نذیر احمدخاں لودھی نے میڈیا کو بتایا کے بجلی چور عناصر کیخلاف آہنی شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے،بجلی چوروں کیخلاف کاروائی بلا تفریق کی جائے گی اور کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کے مرحلہ وار گلی محلوں میں میٹروں کو چیک کیا جائے گا، اگر کوئی شخص بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :