پنجاب اسمبلی نے شادی بیاہ میں ایک سے زائد ڈشز پیش کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے ، قانون کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قید اور بیس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا
میاں محمد ندیم جمعرات 14 اپریل 2016 17:00
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14اپریل۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے شادی بیاہ میں ایک سے زائد ڈشز پیش کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے ، قانون کی خلاف ورزی پر ایک ماہ قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں شادی بیاہ پر کھانوں اور فضول رسومات میں دولت کی نمائش اور پیسے کے ضیاع کو روکنے کیلئے بل پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل کی رو سے شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کیلئے ایک سے زائد ڈشز تیار نہیں کی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں شادی کی تقریبات میں گلی ،سڑک ، عوامی مقامات اور کھلی جگہوں پر آرائشی روشنیاں لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ رسم نکاح ، مایوں ، مہندی ، بارات اور ولیمہ پر بھی مہمانوں کی تواضع کیلئے صرف ون ڈش ہی پیش کی جا سکے گی۔(جاری ہے)
لڑکی کے والدین کی جانب سے شادی پر اپنی بیٹی کو دیئے جانے والے جہیز کی بھی مہمانوں کے سامنے نمائش نہیں کی جا سکے گی اور شادی کی تقریبات کے کسی بھی روز آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
بل میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ان قواعد و ضوابط پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے اور اگر کوئی بھی شخص ان قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ علاوہ ازیں رات10 بجے کے بعد گھروں میں بھی شادی کی تقریبات جاری نہیں رہ سکیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.