سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کرپشن کے خلاف عالمی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 اپریل 2016 15:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) : سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کرپشن کے خلاف عالمی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کے یہ عالمی تحریک اقوام متحدہ اینٹی کرپشن چارٹر کے تحت چلائی جا رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کریںگے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی درانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو چاہئیے کہ وہ معاشی بد حالی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کام کرے۔
پانامہ لیکس کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے سرکوں پر نکلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تجویز دی کہ وہ بھی میثاق انسداد کرپشن کامعاہدہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سے دس سال قبل لندن میں میثاق جمہوریت کا معاہدہ ہوا تھا ، آج دس سال بعد بھی نواز شریف لندن میں میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کر لیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پارک لین کے فلیٹ میں بیٹھ کر میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کریں۔
علی درانی نے کہا کہ ملک کی پانچ سو ارب تک کی لوٹی ہوئی دولت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی، سیاسی اور قانونی بحران کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔ اور یہ بحران پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کا نام آنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیر اعظم نواز شریف کمیشن تشکیل دینے کا کوئی حق نہیں رکھتے ، اب یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس آ چکا ہے۔ واضح رہئے کہ پانامہ لیکس کے بعد ہی سے دنیا بھر سمیت پاکستان کے سیاسی حالات میں بھی بھونچال آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.