اشتعال انگیز تقاریر کیس، الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
ہفتہ 16 اپریل 2016 13:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ وسیم اختر، روٴف صدیقی اور اظہار الحسن اور قمر منصور کی ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر اور انھیں سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، روٴف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور پیش ہوئے۔ اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے 8 مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.