پاناما لیکس میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں عوام سے معافی مانگ کر خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے ‘ حافظ محمد ادریس
کرپشن فری پاکستان تحریک کسی کی ذاتی مخالفت کی نہیں کرپشن کے خاتمہ کی قومی تحریک ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوکر رہے گی
ہفتہ 16 اپریل 2016 21:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین و قانون پر عمل درآمد ضروری ہے ،قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے قومی مجرم ہیں ،پاناما لیکس میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں عوام سے معافی مانگ کر خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے ،کرپشن فری پاکستان تحریک کسی کی ذاتی مخالفت کی نہیں کرپشن کے خاتمہ کی قومی تحریک ہے جو ان شاء اﷲ کامیابی سے ہمکنار ہوکر رہے گی ،پاناما لیکس سے اﷲ تعالیٰ نے قوم کی غیبی مدد کی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔(جاری ہے)
ملک و قوم آج جن مسائل میں گھرے ہوئے ہیں وہ حکمرانون کی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام پرپشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیت المال کو لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والے اﷲ کے حضور کیا جواب دیں گے۔
ایک طرف لوگ غربت کی وجہ سے بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرح اربوں کھربوں روپے کی ودلت ملک سے باہر منتقل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے حکمران نے اپنا کاروبار کرنا ہے اس حکومتی عہدہ چھوڑ کر اپنا کا م کرناچاہیے اگر وہ اپنا کاروبا کرتا ہے اور دوسری طر ف حکومتی عہدے پر براجمان ہے تو وہ آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔آئین کسی حکومتی ذمہ دار کو اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر ذاتی کاروبار کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.