ڈاکٹر عاصم کیس ، انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
ہفتہ 16 اپریل 2016 21:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
(جاری ہے)
پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی مصطفی کمال کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے ، انیس قائم خانی نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری دائر کی ، انیس قائم خانی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی دہشت گرد کے علاج کے لئے ڈاکٹر عاصم حسین کو فون نہیں کیا ۔
انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے ان کی عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے انیس قائم خانی کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی ۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے وہ سیونگ سرٹیفکیٹ بنوا نہیں سکے ، اگر عدالت کہے تو نقد رقم جمع کرا دیتے ہیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ زر ضمانت بھی 18 اپریل کو ہی جمع کرا دیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.