دریائے سندھ سے مزید 2 لاشیں برآمد‘ 2 ماہ میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 25 تک جا پہنچی،تمام افراد کو قتل کر کے نعشیں دریا میں پھینکی گئیں‘علاقے میں خوف و ہراس
اتوار 17 اپریل 2016 22:05
کالاباغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے مزید دو لاشیں ملی ہیں۔ دو ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 25 ہو گئی‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
(جاری ہے)
گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی ا?تی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پرآ کر رک جاتی ہیں اور گذشتہ دو ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دو ماہ کے دوران مردہ حالت میں ملنے والے تقریبا تمام افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ اتوار کو جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں ایک لاش بوری بند جب کہ دوسری کے گلے میں پھندا ڈالا گیا ہے۔دو ماہ کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 25ہو گئی ہے ،اتوار کو سرکاری اداروں کی چھٹی ہونے کی وجہ سے دونوں لاشیں دریا سے نہیں نکالی جا سکیں اور یہ دونوں لاشیں تا حال دریا میں موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.