کوئٹہ میں پولیس نے چھاپہ مارکر2افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا،پولیس

پیر 18 اپریل 2016 14:04

کوئٹہ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارکر2افراد کو گرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمدکرلیا،پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کلی درویش آباد کے قریب پولیس تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں پولیس نے چھاپہ مارکر دو افراد دولت خان اور عبدالرزاق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول چار ایمو کے ساتھ برآمد کرلیا،پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کردیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :