پی سی بی کی لاعلمی
پاکستان کپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے اور بلوچستان کی ٹیم میں شامل دو رمیز راجہ جونیئرز فٹبال بن کر رہ گئے دونوں کو ہی معلوم نہیں کہ ان میں سے کون کھیلے گا اور کسے باہر بیٹھنا پڑے گا،کپتان اظہر علی بھی لاعلم نکلے
پیر 18 اپریل 2016 19:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے اور بلوچستان کی ٹیم میں شامل دو رمیز راجہ جونیئرز فٹبال بن کر رہ گئے لیکن دونوں کو ہی معلوم نہیں کہ ان میں سے کون کھیلے گا اور کسے باہر بیٹھنا پڑے گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق پاکستان کپ کے لئے ٹیموں کی ڈرافٹنگ ہوئی تو رمیز راجہ جونیئر کو بلوچستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا اور پی سی بی حکام کی جانب سے میڈیا کو فراہم کی گئی لسٹ میں بھی رمیز راجہ جونیئر کا نام ہی شامل تھا لیکن صورت حال اس وقت دلچسپ رخ اختیار کر گئی جب ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے دو رمیز راجہ جونیئر سامنے آ گئے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے رمیز راجہ جونیئر کا نام پلیئرز کی ڈرافٹ لسٹ میں شامل ہی نہیں تھا لیکن پی سی بی کی نااہلی کے باعث وہ فیصل آباد اسٹیڈیم بھی پہنچ گئے اور بلوچستان کی ٹیم نے انھیں اپنے اشتہارات میں بھی شامل کردیا۔ بلوچستان کے کپتان اظہر علی بھی یہی سمجھے کہ ان کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کراچی کا رمیز راجہ جونیئر ہے لیکن بعدازاں یہ واضح ہوا کہ بلوچستان میں شامل کھلاڑی کوئٹہ کی ٹیم کے کپتان رمیز راجہ جونیئر ہیں۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.