سنگین غداری کیس ‘ پرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دے کرحکومت خود سہولت کاربنی ‘ خصوصی عدالت
منگل 19 اپریل 2016 14:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دے کرحکومت خود سہولت کاربنی تاہم پرویز مشرف بیان ریکارڈ کروا کر دوبارہ بھی باہرجاسکتے ہیں۔ منگل کو جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی سربراہی میں خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران جوائنٹ سیکرٹری داخلہ مبارک علی نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا۔ عدالت نے مبارک علی سے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ کو بلایا تھا وہ خود کیوں نہیں آئے، مبارک علی نے جواب دیا کہ وہ رخصت پرہیں ‘ خصوصی عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرایا گیاجواب مسترد کردیاجسٹس مظہرعالم میاں خیل نے سیکرٹری داخلہ کے رویے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی طریقہ کارنہیں جوسیکرٹری داخلہ نے اپنایا ہے، سیکرٹری داخلہ خود شکایت کنندہ ہیں ان کا یہ رویہ ناقابل فہم ہے، یہ ایساکیس نہیں کہ سیکرٹری داخلہ سیکشن افسرکے ذریعے جواب جمع کرائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.