وزیر اعظم نے لندن علاج کے دوران آف شور کمپنیاں دس دس ہاتھ آگے بیچ دیں ‘ڈاکٹر طاہر القادری
دہشتگردوں کے سہولت کارکرپٹ حکمرانوں کے خلاف آپریشن ضرب غضب شروع کیا جائے ‘عوام کی جان دہشتگردوں اور مال کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے ،بڑے بڑے چوروں نے کرپشن کے دفاع کی مشترکہ حکمت عملی وضع کر لی ہے کرپشن کے خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے حوالے سے آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
منگل 19 اپریل 2016 22:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کرپشن کے خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مدد گاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ،عوام کی جان دہشتگردوں اور مال کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے،آپریشن ضرب عضب کی طرح کرپٹ عناصر کے خلاف ضرب غضب ناگزیر ہو گئی ، کرپٹ حکمران ایک دوسرے کے سہولت کار ہیں اور ان بڑے بڑے سہولت کاروں کی لندن میں ملاقاتیں ہو چکی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی کرپشن کے دفاع کی حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے ۔
وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ آف شور کمپنیاں دس دس ہاتھ آگے بک چکیں،ملکی قوانین کے تحت اب لوٹ ما ر کی دولت کو نہیں پکڑا جا سکے گا ،وزیر اعظم علاج کے نام پر یہی سب کچھ کرنے لندن گئے تھے ۔(جاری ہے)
کرپشن اور اقتدار کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے بین الاقوامی ایجنسیوں اور تحقیقاتی اداروں کی مدد لی جائے ۔
آف شور کمپنیوں کا کھوج وہی بین الاقوامی ادارے لگا سکتے ہیں جو دس دس جگہ پر فروخت ہونے والی کمپنیوں کا سراغ لگانے کا تجربہ اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں اور دہشتگرد انکے سیاسی سہولت کار ہیں ،بوقت ضرورت دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے وسائل کو تحفظ دیتے ہیں ،اب سہولت کاروں کے ناموں کا تعین کر کے انکے خلاف آپریشن کیا جائے جب تک قومی خزانے کے یہ لٹیرے اقتدار پر قابض رہیں گے نہ دہشتگردی ختم ہو گی اورنہ امن و ترقی کا خواب پورا ہو گا ۔وزیر اعظم نے علاج کے دوران آف شور کمپنیوں کا مرضی کے مطابق ریکارڈ مرتب کیا اور یہ کمپنیاں اب کئی کئی ہاتھ آگے بک چکی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.