انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ، کمپوزٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات 7مئی سے شروع ہوں گے
بدھ 20 اپریل 2016 14:22
فیصل آباد۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، ملتان ، ساہیوال ، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو ، کمپوزٹ و علوم السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات 7مئی سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر و پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرسلپوں کا اجراء شروع کر دیا گیاہے اور مذکورہ طلباء و طالبات پر واضح کیاگیاہے کہ اگر کسی طالب علم کو 30اپریل بروز ہفتہ تک رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ فوری طور پر متعلقہ بورڈ کی امتحانی برانچ سے رابطہ کرکے ڈو پلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرسکتاہے۔
پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز و بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ریگولر طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے گھروں کے پتہ جات پر کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ رول نمبر سلپوں کے ہمراہ ڈیٹ شیٹ کا بھی اجراء کیاگیا ہے تاہم مذکورہ ڈیٹ شیٹ متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤ ن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ رول نمبر سلپ کے بغیر طلباء و طالبات کو امتحانی سنٹر میں داخلے اور پیپرز میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.