صدر مملکت ممنون حسین نے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا
پاکستان قومی لائحہ عمل کے ذریعے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے،صدر مملکت ممنون حسین
بدھ 20 اپریل 2016 15:03
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں پاکستان اور اٹلی کی مسلح افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات اور کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، سیکریٹری دفاع اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل کلاڈیو گرازیانو نے کہا کہ انہیں یہ باوقار اعزاز حاصل ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج ایک جیسی اقدار کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے کردار کی تعریف کی۔
جنرل کلاڈیو گرازیانو نے کہا کہ اگرچہ ہم جغرافیائی طور پر دور ہیں لیکن دونوں مسلح افواج کے درمیان شاندار تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ بعد ازاں جنرل کلاڈیو گرازیانو نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر نے انہیں نشان امتیاز (عسکری) ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے استحکام میں ان کی خدمات کو سراہا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان قومی لائحہ عمل کے ذریعے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ صدر نے کہا کہ دنیا میں تمام ممالک کو انسداد دہشت گردی کے لئے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ یہ لعنت ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا بدترین شکار رہا ہے اور اس نے 60 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی اور 100 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان اٹھایا ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہمیں اس تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے مضبوط بنیاد میسر ہے۔ صدر نے اس امر کو سراہا کہ اٹلی پاکستان کی مسلح افواج کے اہلکاروں کو تربیتی سہولیات پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ جنرل کلاڈیو گرازیانو نے نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے پر صدر مملکت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ جنرل کلاڈیو نے کہا کہ دنیا میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے اٹلی اور پاکستان کے درمیان تعاون کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.