ملک بھر کے شیڈول بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جا ری
بدھ 20 اپریل 2016 15:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) ملک بھر کے شیڈول بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے گذشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قراعہ اندازی 29اپریل کو ہوگی۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شیڈول بنکوں میں حج کے خواہشمندوں سے صرف دو دنوں میں ایک لاکھ 5ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرادی ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امسال 4لاکھ کے قریب حج درخواستیں بنکوں کو موصول ہونگی جن میں سے 86 ہزار خوش نصیب سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بنکوں کی جانب سے حج درخواستیں 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ 29 اپریل کو قرعہ اندازی کے زریعے خوش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گا ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ حج درخواستیں ملک کے دیہی علاقوں سے موصول ہو رہی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام درخواست گزار بنکوں سے کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی وصول کریں کیونکہ رسید کے بغیر حج درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل نہیں کی جائیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.