ہم نے اقتدار کی بجائے ہمیشہ اقدار کو ترجیح دی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 16:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا، مشیروں اور پارٹی کے شینیر رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد سرکاری ٹی وی کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام جاری کیا جس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کی بجائے ہمیشہ اقدار کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے۔ مخالفین اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ اگر ہم نے آئنی مدت پوری کی تو وہ پیچھے رہ جائیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کر کے ملک کی خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو اعتماد بحال کیا ہے ، جب حکومت سنبھالی تو ملک اندھیروں میں ڈوبنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں سے بھی محروم تھا۔
ہماری حکومت کے باعث آج کا پاکستان 3 سال پہلے کے پاکستان سے مختلف ہے۔ ہم نے گیس کے بحران پر قابو پا کر صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم ملک کو اندھیروں سے نکالنے کا عمل جانفشانی سے جاری رکھیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں کڑے سے کڑے احتساب سے سرخرو ہو کر نکلے، لیکن ترقی کی راہ روکنے والے آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں، گیس منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی معترف ہے۔ ساری دنیا پاکستان میں منصوبوں کی شفافیت کو مانتی ہے جبکہ پاکستان کی معاشی ترقی کی بھی قائل ہو چکی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کئی منصوبے اولین لاگت کے تخمینوں سے آدھی قیمت میں مکمل کیے۔ تمام قومی معاملات پر دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو دلدل سے نکالنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم کوشش جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.