فلپ مورس پاکستان ماحول دوست سرگرمیوں کیلئے مصروفِ عمل
کوٹری اور ساہیوال کے پیداواری یونٹس میں سولر پینل کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا، مجموعی طور پر 458.6 کلو واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی سولر پینلز کی تنصیب کا منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہم پاکستان میں توانائی بچانے کیلئے پُر عزم ہیں،ڈائریکٹر آپریشنز
جمعرات 21 اپریل 2016 19:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) فلپ مورس پاکستان نے اقوام ِ متحدہ کی جانب سے ہرسال منائے جانے والے ارتھ ڈے کی مناسبت سے کوٹری اور ساہیوال میں اپنے پیداواری یونٹس میں سولر پینل کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے جن سے مجموعی طور پر 458.6 کلو واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔سولر پینلز کی تنصیب سے موسمی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچا جا سکے گاکیونکہ ان سولر پینلز سے کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج 362 ٹن سالانہ سے کم ہو گا۔
اس منصوبہ کی تکمیل پر فلپ مورس پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشنز ایلی حیندرو اوکروگلک کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ پاکستان اس وقت توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔سولر پینلز کی تنصیب کا منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہم پاکستان میں توانائی بچانے کیلئے پُر عزم ہیں۔(جاری ہے)
ہمیں امید ہے کہ اس طرز کے منصوبوں کے ثمرات بہت جلد نمایاں ہونے لگیں گے۔
واضح رہے کہ فلپ مورس پاکستان ،فلپ مورس انٹر نیشنل کا ذیلی ادارہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی سماجی ذمہ داریوں کی مد میں بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا چکاہے۔پاکستان میں شجر کاری کا منصوبہ اس ضمن میں نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اٹک میں 2015 میں دس لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 2015 کے اختتام تک کمپنی نے اپنی فیکٹریوں سے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں نمایاں کمی کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ 2020تک 30 فیصد تک اخراج کی کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔کمپنی نے اپنے گلوبل انرجی مینجمنٹ پروگرام کے تحت توانائی کی بچت کے 20 ذیلی پروگرام تشکیل دیے جس کے تحت توانائی اور کاربن ڈائی آکسائڈ کے 100 سے زائد عالمی پراجیکٹس کی ابتدا کی گئی۔انہی کاوشوں کی بنا پر فلپ مورس انٹر نیشنل کو 2014 میں کلائمیٹ پرفارمینس لیڈر شپ کیAListرینکنگ دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.