اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت ،ایل ڈی اے، محکمہ ماحولیات، محکمہ آثار قدیمہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
جمعرات 21 اپریل 2016 21:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت ،ایل ڈی اے، محکمہ ماحولیات، محکمہ آثار قدیمہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے دوران اب تک 26 سے زائد اموات ہوچکی ہیں،منصوبے سے شہر میں آلودگی کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے،ترقی کے نام پر پورا شہر اکھاڑ دینا کہاں کا انصاف ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں بستر نہیں ہے ان حالات میں اورنج لائن ٹرین کیسے بن سکتی ہے،ڈھائی سو ارب روپے صرف دو فیصد لوگوں کے لئے خرچ کیے جارہے ہیں، ٹینڈرجاری کیے بغیر نیسپاک کو منصوبے کاٹھیکہ دیا گیاجو کہ منصوبے کی شفافیت پر ایک بڑاسوالیہ نشان ہے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود سیمینار میں تنقیدی خطاب کیالہٰذاوزیر اعلی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اوراورنج لائن ٹرین منصوبے کو کالعدم قراردینے کا حکم دیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.