موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے بیجنگ اور اسلام آباد آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ترجمان پی آئی اے

جمعہ 22 اپریل 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے بیجنگ اور اسلام آباد آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی وضاحت میں کہا گیا کہ گذشتہ رات پی آئی اے کی لاہور سے بیجنگ جانے والی پرواز نمبر پی کے 852 اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی تھیں اس کے علاوہ لاہور آنے اور جانے والی دیگر پروازیں بھی موسم کی خرابی کے باعث بھی تاخیر کا شکار رہیں۔