وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے موہلنوال، ملتان روڈ سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
صاحب حیثیت افراد سے قوم کو بہت توقعات ہیں، انہیں عام آدمی کی فلاح کیلئے آگے آنا ہے‘ محمد شہبازشریف دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالے دین ،دنیا دونوں کما رہے ہیں، فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعلیٰ کا تقریب سے خطاب
جمعہ 22 اپریل 2016 19:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے موہلنوال، ملتان روڈ میں سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معروف کاروباری شخصیت شہزاد سلیم اور ان کی فیملی نے انتہائی نیک مقصد کیلئے اس ہسپتال کی تعمیر کا پروگرام بنایا ہے کیونکہ غریب آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی سے بڑھ کر کوئی اور نیک مقصد نہیں ہو سکتا۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں اورایسے فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ بنانے پر شہزاد سلیم اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے اور یہ ہسپتال عام آدمی کو معیاری سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور میں سمجھتا ہو ں کہ اس طرح کے مزید ہسپتال بننے چاہئیں اور عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں گیم چینجر ہو سکتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.