دبئی تھیم پارک اکتوبر میں عوام کے لئی کھلنے کی راہ پرگامزن
عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 15:38
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)آئیریش ڈلکس گروپ دبئی تھیم پارک کو مقررہ وقت پر کھولنے کے راستے پر گامزن ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی گلف ریجن کے سب سے بڑے تھیم پارک کو اپنی مقررہ مدت جو کے اکتوبر 2016بنتی ہے عوام کے لیئے کھول دیگی۔ڈیلکس گروپ تھیم پارک کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مصروفِ عمل ہے۔
(جاری ہے)
کمپنی کے نمائیندے نے تھیم پارک کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھیم پارک میں ڈریم ورک، سونی پیکچرز، لائینزگیٹ،سمرف ویلج،انیمٹڈ کریکٹرز ، اور بچوں کے لیئے بہت کچھ بنایا جا رہا ہے ۔
منصوبے کی لاگت کے بارے میں بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ جس کی مالیت تقریباََ 10.5 بلین درہم بنتی ہے پورے علاقے میں اپنی پہچان آپ بنے گا۔ 2020 تک تقریباََ 20 ملین ٹورسٹ اس کودیکھنے کے لئے پوری دنیا سے متوقع ہیں۔تھیم پارک کی متوقع آمدنی اس کے کھلنے کے پہلے سال تقریباََ 2.4 بلین ہو گی۔اور اس کے علاوہ5000افراد کو ملازمت کے مواقع میسر ہوں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
عازمین حج کے سفر میں کسی مشکل و پریشانی سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے تیاری کریں، سعودی وزارت حج و عمرہ
-
بھارتی انتخابات،میٹا کی مسلمانوں کیخلاف اشتہارچلانے کی مکمل چھوٹ
-
سعودی امریکی معاہدے تکمیل کے بہت قریب ہیں،امریکہ پھر سرگرم
-
امریکہ،راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکل آئی
-
امریکا نے 133 چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے
-
بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بھارت میں قتل
-
بائیڈن نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ٹرمپ کا دعوی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیس میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آگئیں
-
ایام حج کی آمد، غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا
-
میں خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں، مودی
-
فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے، امریکا
-
دریا سے سمندرتک فلسطینی ریاست کوتسلیم کیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.