جہا نگیر ترین اور عبد العلیم کی جہاز پر روانگی پر کارکنان کا ناراضگی کا اظہار

اتوار 24 اپریل 2016 16:00

جہا نگیر ترین اور عبد العلیم کی جہاز پر روانگی پر کارکنان کا ناراضگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہا نگیر خان ترین اور عبد العلیم خان قذافی سٹیڈیم میں فوٹو سیشن کے بعد ’’جہاز ‘‘پر وفاقی درالحکومت روانہ‘کارکنان سخت ناراضگی کا اظہار کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز جہانگیر خان تر ین اور علیم خان بھی چوہدری محمدسرور کیساتھ تھ قذافی سٹیڈیم پہنچے مگر وہاں پر کارکنوں سے خطاب اور فوٹو سیشن کے بعد موٹروے کے ذریعے اسلام آباد جانے کی بجائے اپنے جہاز پر لاہورسے روانہ ہو گئے جبکہ کارکنان اس ساری صورتحال کا علم ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے رہے ۔