تحریک انصاف کا یوم تاسیس میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کے ساتھ پارٹی کارکنان کی بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ،اسلام آباد پولیس نے خواتین کو پنڈال میں پہنچایا

اتوار 24 اپریل 2016 21:45

تحریک انصاف کا یوم تاسیس میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کے ساتھ پارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کے ساتھ جلسہ میں شریک پارٹی کارکنان کی بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کے باعث خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد پولیس نے منچلے کارکنان کو کنٹرول کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کرکے خواتین کو پنڈال میں پہنچایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں شرکت کیلئے آنیوالی خواتین کو منچلے پارٹی کارکنان نے بدتمیزی کا نشانہ بنایا۔

ہلڑ بازی دیکھ کر سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور وفاقی پولیس فوراً وہاں پہنچ گئی اور نوجوانوں کو ان حرکات سے باز رہنے کا انتباہ کیا مگر نوجوانوں نے ہلہ گلہ شروع کر دیا جس پر پولیس نے ان منچلے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا اور صورتحال کو قابو کیا۔