امریکہ اور یورپ پاناما لیکس کے ذریعے پاکستان سے جمہوریت کا بستر گول کرنا چاہتے ہیں،مولانا محمد خان شیرانی
پیر 25 اپریل 2016 11:51
زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے پیچھے امریکا اور یورپ کا ہاتھ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم اور
جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجوانی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مدرسے کبھی شدت پسندی اور دہشت گردی میں ملوث نہیں رہے، جبکہ مغربی طاقتوں نے پاکستان میں مدارس کو بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود مدارس ہزاروں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبد الواسع نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چند این جی اوز ملک میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے مدارس پر پولیس کے چھاپے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس نے کبھی شدت پسندی کی حمایت نہیں کی۔مولانا انوار الحق حقانی، مولانا حافظ محمد یوسف اور مولانا شیر جان نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.