قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیجنے والے ملک کے غدار اور جمہوریت کے دشمن ہیں، ثمر علی خان
نواز شریف اور ان کے درباری جو مرضی کر لیں پاناما لیکس ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ، رہنماء پاکستان تحریک انصاف
پیر 25 اپریل 2016 22:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ثمر علی خان نے کہاہے کہ قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک بھیجنے والے ملک کے غدار اور جمہوریت کے دشمن ہیں۔ حکمرانوں سے آغاز کر کے سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔وزیر اعظم نے اپنے خاندان کی کرپشن چھپانے کے لئے ہر بار عوام سے جھوٹ بولا ہے ۔
کمیشن کے نام پر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب شریف خاندان کو کڑے احتساب سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے حلقہ پی ایس 113ڈیفنس میں پارٹی کارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئر مین عزیز سہروردی ، سی بی سی کے کونسلر محمد جمیل ،اسلم خالق، محمد احمد، ادیبہ عارف حسن ، تحریک انصاف کے رہنما افتخار فاروقی ، خاتون رہنما سادیہ آغااور دیگر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.