اداروں کو پانامہ لیکس پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے احکامات کا پابند کر دیا ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے،سول ملٹری لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں ، اپوزیشن کو تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز پر اعتراض ہے تو ہمیں بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 25 اپریل 2016 23:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اداروں کو پانامہ لیکس پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے احکامات کا پابند کر دیا ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے،سول ملٹری لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں ، اپوزیشن کو تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز پر اعتراض ہے تو ہمیں بتائیں وہ کیا چاہتے ہیں۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اداروں کو پانامہ لیکس پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے احکامات کا پابند کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک یا حکام پہلے کیوں سوئے ہوئے تھے ۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ برطانیہ میں 70فیصد اثاثے کمپنی کے نام ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
سول ملٹری لیڈر شپ ایک پیج پر ہے ۔
حکومت اور پاک فوج کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ سب مخالفین اور سیاسی یتیموں کی پھیلائی ہوئی باتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی اوآرز انتہائی ایمانداری سے بنائے گئے ہیِں۔ اگر اپوزیشن کو اس پر اعتراض ہے تو ہمیں بتائیں کہ کیا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کوئی چیز غیر قانونی تو نہیں ہوئی اگر قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوجاتی ہے تو کیا قوم خاموش رہے گی ۔ایسانہیں ہوسکتا کہ حکومت کے غیر قانونی کام ثابت ہو جائیں اور قوم خاموش بیٹھی رہے ۔قوم احتساب کرنا جان گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.