چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت 28 اضلاع کو ہیپاٹائٹس کی بیماری کے حوالے سے حساس قرار دیدیا
منگل 26 اپریل 2016 16:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت 28 اضلاع کو ہیپاٹائٹس کی بیماری کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سرکاری ادارے کی حالیہ ریسرچ کے مطابق چاروں صوبوں کے 27 اضلاع اور اسلام آباد کو ہیپاٹائٹس کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
حساس قرار دیے گئے اضلاع میں پنجاب کے 10، بلوچستان کے 8، سندھ کے 5 ، خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں ۔
ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک صورتحال پنجاب کے ضلع وہاڑی کی ہے ‘ ہیپاٹائٹس بی کے سب سے زیادہ مریض بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں موجود ہیں۔ دوسری طرف ہیپاٹائٹس سی کے سب سے کم مریض خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہیں جہاں پر صرف 3 فیصد لوگوں میں یہ مرض پایا جاتا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے سب سے کم مریض پنجاب کے ضلع راجن پور میں ہیں جہاں صرف 4 فیصد لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.