ویٹرنری یونیورسٹی میں " ایبڈو مینل اینڈ ری پرو ڈکٹیو الٹراسا ؤ نڈ ان سمال اینیمل پر یکٹس " کے مو ضو ع پردو روز ہ تر بیتی ورکشاپ کی اختتا می تقر یب کا انعقاد

ڈاکٹر پا شا نے شر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے

منگل 26 اپریل 2016 19:13

لاہور اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء ( یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی نے گذشتہ روز یوا س پیٹ سینٹر کے اشتراک سے دو روز سے جاری " چھو ٹے جا نو روں (بھیڑ بکرو ں، کتے بلیوں)کے شکم میں تو لیدی معا ئنے کے لیئے الٹرا سا ؤ نڈکے استعمال کی عملی تر بیت " کے مو ضو ع پر ورکشاپ کی اختتا می تقر یب کا انعقادکیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کی اورشر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پرو فیسر ڈاکٹر خو شی محمد، ڈاکٹر زاہد طا ہر اور ڈاکٹر شہلہ گل بخا ری کے علاوہ پا کستا ن بھر سے شعبہ ویٹر نری سے متعلقہ پرو فیشنلز اور پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔اس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ تحقیق کا روں اورپیٹ پر یکٹیشنرز کی عملی تر بیت کے لیئے ویٹر نری یو نیور سٹی ہر ممکنہ تعا ون کے لیئے تیا ر ہے نیز ٹر یننگ کے انعقاد کو انتہا ئی مو ثر قرار دیا اور آرگنا ئزر کی کا و شوں کو بھی سر اہا ۔