عزیر بلوچ نے 159افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

منگل 26 اپریل 2016 21:02

عزیر بلوچ نے 159افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیرجان بلوچ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے159افرادکوقتل کرنے سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ نے واراتیں ضلع ویسٹ ، سٹی اور ساؤتھ میں کیں۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اپنے قریبی راشتے دار کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوا۔ پاسپورٹ پر راشتے دار کی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگائی۔ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے آپریشن کا بتا دیا گیا تھا۔ فیصل پٹھان کو گینگ کی ذمہ داری سونپنے پر گینگ وار 2 دھڑوں میں تقسیم ہوئی تھی۔ سابق چئیرمین فشریز کو عزیر بلوچ کے کہنے پر لگایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :