Live Updates

عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح کروا دی

muhammad ali محمد علی منگل 26 اپریل 2016 21:25

عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح کروا دی

اسلام آباد(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2016ء ) عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کی ایک ہوٹل میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو خصوصی طور پر کھانے پر مدعو کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے دونوں رہنماوں کے درمیان اختلافات ختم کرواتے ہوئے صلح کروا دی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات