وزیراعظم نے بجٹ میں کسان پیکیج کے اعلان کی یقین دہانی کرادی: ندیم ربیرہ
ذیشان حیدر بدھ 27 اپریل 2016 20:10
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 27 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے رکن ندیم عباس ربیرہ نے بتایا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کسانوں کیلئے شاندار پیکیج کا اعلان کریگی ۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد بتائی ہے۔ چودھری ندیم عباس ربیرہ نے میاں محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے علاقہ کے مسائل اور تعمیرو ترقی کے حوالہ سے تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔
اس دوران وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیر خزانہ سے کسانوں کیلئے شاندار پیکیج کا اعلان کر ائینگے۔ وزیر اعظم نے حلقہ این اے 143 اوکاڑہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے منصوبوں کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف 29اپریل کو گندم کٹائی کا افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی کی دعوت پر شیرگڑھ پہنچ رہے ہیں۔(جاری ہے)
ضمنی الیکشن جیت کر ن لیگ میں شامل ہونیوالے ایم این اے ریاض الحق جج کی دعوت پر اوکاڑہ میں بھی جلسہ عام سے خطاب کی تیاریاں مکمل ہیں منتخب سیاسی نمائندے دورہ وزیر اعظم کا فائدہ اٹھا کر حلقہ کی عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصو بوں کی منظوری چاہتے ہیں تاکہ الیکشن 2018 میں انکی کامیابی یقینی ہوجائے ۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.