عاقب اور مدثر لاہور قلندرز سے منسلک ہوگئے
عہدہ اور اپنے شہر کی ٹیم کا حصہ بننا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ٗ عاقب جاوید نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا نادر موقع میسر آئے گا ٗگفتگو
بدھ 27 اپریل 2016 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر مدثر نذر کو اپنی ٹیم کا آئکن کا کردار دینے کیساتھ ساتھ سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ بھی سونپ دیا ۔مدثر نذر کی تقرری کسی حیران کن اقدام سے کم نہیں کیونکہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں تھے۔
فرنچائز کے مالک رانا فواد نے مدثر نذر، عاقب جاوید اور کوچ اعجاز احمد کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدثر ہمارے آئکن ہوں گے جبکہ سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ عہدہ اور اپنے شہر کی ٹیم کا حصہ بننا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمی کا عہدہ سونپا گیا تو کیا وہ یہ عہدہ چھوڑ دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ابھی پی سی بی نے اس عہدے کیلئے اشتہار دینا ہے اور میں پہلے دیکھوں گا کہ انہیں کیا چیزیں درکار ہیں اور اگر مجھے وہ چیزیں نہیں بھائیں تو میں وہ عہدہ قبول نہیں کروں گا، میں ابھی بھی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی کے ساتھ کام کر رہا ہوں تاہم اس موقع پر انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کا چلانا ایک بڑا کام ہے، جس کسی کو بھی ڈائریکٹر کا منصب سونپا جاتا ہے اسے نئے سرے سے کام شروع کرنا ہو گا، اگر ہم مستقل اکیڈمی میں کرتے ہیں تو پھر ہم معیاری کھلاڑی پیدا کرنے میں کامیاب رہیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.