جدہ:تاجروں کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی پر زور دیا ہے :ایس ایف ڈی اے

جمعرات 28 اپریل 2016 16:00

جدہ:تاجروں کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی پر زور دیا ہے :ایس ..

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28اپریل 2016ء) :سعودی ادارے ایس ایف ڈی اے کے چئیرمین الحارثی نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم کریں۔ انہوں نے حکومت سے بھی درخواست کی ہے ،کہ وہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو اقوامِ متحدہ کے ادارے ایف اے او کے قوانین کے مطابق بنائے۔

(جاری ہے)

چئیرمین سعودی چمبرز فار نیوٹریشن الحارثی نے بتاتے ہو ئے کہاہے کہ اس سال ایف اے اوکی رپورٹ کے مطابق 2015کے مقابلے میں اشیا کی قیمتیں 16فی صد تک گرنے کا امکان ہے۔ ڈیری کی مصنوعات میں 28فی صد تک کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مقامی تاجروں کو بھی قیمتیں کم کرنے کا پابند کرے۔

متعلقہ عنوان :