پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا،آئندہ سال پاکستان میں ترقی کی شرح 4.8فیصد رہے گی،پاکستان کی معیشت 2019ء میں بھی اسی رفتار سے چلتی رہے گی، حکومت کا اپنے اخراجات کم کر کے عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنااچھا اقدام ہے۔ترجمان ورلڈ بینک
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 اپریل 2016 17:33
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2016ء) :ورلڈ بینک نے حکومت کے اپنے اخراجات کم کر کے عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا تسلسل آئندہ سال بھی برقرار رہے گا،آئندہ سال پاکستان میں ترقی کی شرح 4.8فیصد رہے گی،پاکستان کی معیشت 2019ء میں بھی اسی رفتار سے چلتی رہے گی۔
(جاری ہے)
عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو تیل کی کم قیمتوں اور ترسیلات زر سے استحکام ملا۔
پاکستان نے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔مزیدمعاشی اہداف حاصل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ تاہم نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا تناسب ابھی بھی کم ہے۔عالمی بینک کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل 9فیصد کم رہا جبکہ بیرون ملک سے آنیوالی ترسیلات زر میں 11.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.