محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کے موبائل ہسپتالوں کے عملے کے لیے خصوصی ٹریننگ‘سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب
جمعرات 28 اپریل 2016 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن اور مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر لائیوسٹاک سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کی سطح پر پنجاب بھرمیں موبائل جانوروں کے ہسپتال کی سروس کاآغاز کردیاگیاہے جس کے تحت موبائل ویٹرنری سروس ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق ہردیہات میں جانوروں کے علاج ومعالجہ، بیماریوں کی تشخیص اور مصنوعی نسل کشی کی سہولت فراہم کرے گی۔
ان موبائل ڈسپنسریز میں کام کرنے والے 200ویٹرنری ڈاکٹرز،200ویٹرنری اسسٹنٹس اور200ڈرائیورز کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز میں خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیاگیاہے۔ اس کابنیادی مقصد محکمہ لائیوسٹاک کے سٹاف کو ضرورت کے مطابق تربیتی ماڈیول میں ٹریننگ فراہم کرناہے۔(جاری ہے)
لائیوسٹاک ایمرجنسی گائیڈ لائن کے بارے میں بھی عملی تربیت دی جائیگی تاکہ وہ کسی بھی حادثاتی صورتحال سے متاثرہ لائیوسٹاک کوبروقت ریسکیو، علاج و معالجہ اورجان بچانے والے امورکے بارے میں مکمل طورپر آگاہ ہوسکیں۔
اس کے علاوہ ڈرائیورز کوفنی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی اورحادثاتی اموربارے عملی تربیت دی جائیگی۔ ڈرائیوزاورویٹرنری اسسٹنٹس کو ٹریننگ کے دوران افسران کے معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں خوداعتمادی اور جذبہ حب الوطنی سے اپنے فرائض انجام دینے کی صلاحیت پیداہوسکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.