تاریخ میں پہلی بار ٹداپ میں کرپشن کی شرح صفر ہے، ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ہڑپ ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ روپے واپس دلوائے ہیں، ایس ایم منیر
جمعرات 28 اپریل 2016 22:56
کراچی ۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) معروف صنعتکار رہنماء اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹداپ میں کرپشن کی شرح صفر ہے، ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ہڑپ ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ روپے واپس دلوائے ہیں جو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات، سینئر لا آفیسر سید اسرار علی اور ان کی ٹیم کا تاریخی کارنامہ ہے، ٹڈاپ میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور اور جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لاء موجودہ سینئر آفیسر لاء سید اسرار علی کی خدمات کے اعتراف میں کراچی جیمخانہ میں منعقدہ عشائیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے سید اسرار علی، حنیف گوہر، یو بی جی گروپ کے رہنما زبیر طفیل، چیئرمین ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور آتم پرکاش اور صدر جسٹس ہیلپ لائن ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔
سی ای او ٹڈاپ ایس ایم منیر نے کہا کہ ٹڈاپ میں پہلے اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی تھی جس پر اب قابو پالیا ہے اور کرپشن کی شرح صفر ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات، سینئر لا آفیسر سید اسرار علی اور دیگر افسران کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایف آئی اے نے ٹڈاپ سے ہونے والی کرپشن میں سے 25 کروڑ روپے واپس دلوائے ہیں جو ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔ سید اسرار علی نے اپنی 33 سالہ خدمات میں اداروں کی بہت مدد کی ہے اور کرپشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے کبھی سرکار سے مراعات نہیں لیں، تنخواہ نہیں لی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹرلاء و موجودہ سینئر آفیسر لاء سید اسرار علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عشائیہ کے انعقاد سے نہ صرف ان کی بلکہ ایف آئی اے محکمے کے لئے عزت افزائی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن کی طرح وہ بھی عوام الناس اور ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس ہیلپ لائن معاشرتی نا انصافی کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ آتم پرکاش نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی جنگ ایس ایم منیر کی سربراہی میں جاری رہے گی۔ تقریب میں سینیٹر عبد الحسیب خان، صدر کراچی جیمخانہ فواد ملک، نائب صدر جاوید میر شیخ ایڈووکیٹ، چیئرمین ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس حاجی ہاشم نورانی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.