پانامہ لیکس کے بعدنوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی،پانامہ لیکس کے معاملے پر اصل سوال یہ ہے کہ اربوں ڈالر کہاں سے آئے ،اور باہر کیسے گئے،وزیراعظم فوری مستعفی ہو جائیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن اور شہدائے اسلام آباد کاخون ہرگز معاف نہیں کریں گے،انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی
عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،صدر عوامی تحریک اسلام آباد ابراررضا کی پریس کانفرنس
جمعہ 29 اپریل 2016 21:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اپریل۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،صدر عوامی تحریک اسلام آباد ابراررضاایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران کرپشن اور لوٹ مار کسی صورت چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں،قوم ایسے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی،حکومتی کمیشن ایک ٹوپی ڈرامہ ہے،جس سے عوام کو لالی پاپ دیاجارہا ہے،پانامہ لیکس کے بعد نوازشریف اور ان کے خاندان کی کرپشن بے نقاب ہوچکی،وزیراعظم کوفوری مستعفی ہوجانا چاہئے۔
وہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا آج دن 3بجے آبپارہ چوک میں ہوگا۔اس موقع پرمیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، فاروق بٹ، مصطفی خان ،انصار ملک،حسن ملک،احسن قریشی اور دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ شلوار تو نظر آگئی ،جس پر سوموٹو لے لیا گیا، لیکن انسانوں کی لاشیں ،معصوم بلکتے بچے اور خواتین نظر نہیں آئیں،عمرریاض عباسی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ باقر نجفی رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کیا جائے اور سانحہ اسلام آباد کی ایف آئی آر پر فوری عمل درآمد کروایا جائے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اصل سوال یہ ہے کہ اربوں ڈالر کہاں سے آئے ،اور باہر کیسے گئے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب کو فوری نوٹس لینا چائیے تھا جس نے زبان بند کی ہوئی ہے،ملکی اداروں کو کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر نئے ٹیکس لگانے کی بجائے 30سال میں لوٹی گئی قومی دولت واپس لائی جائے،جو حکمران خاندان خود آف شور کمپنیاں بنا کر ٹیکس چوری کرتاہواسے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات سے ٹیکس مانگنے کا کوئی حق نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.