ڈی جے بٹ کے والد تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی جے بٹ ،دوست ہسپتال پہنچ گئے /درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائیگا‘ پولیس
ہفتہ 30 اپریل 2016 14:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقہ گلبرگ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے ڈی جے بٹ کے والد جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ حسین چوک میں تحریک انصاف کے دھرنے سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کا والد نذیر بٹ سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل سوار اور نذیر بٹ دونوں شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نذیر بٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔
موٹرسائیکل سوار نوجوان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی جے بٹ اور ان کے دوست بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔گلبرگ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے تاحال ڈی جے بٹ کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.