عوام کے ٹیکس کے پیسے سے تشہیر کی جا رہی ہے، مریم نواز کے سیل کے خلاف نیب میں جا رہے ہیں۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 اپریل 2016 15:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل 2016ء) : لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کے غلط استعمال پر نیب میں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نواز شریف پر اعتراض یہ ہے کہ انہوں نے اپنے اثاثے اور آف شور کمپنیاں ڈکلئیر نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں صاحب بے قصور ہوتے تو پارلیمنٹ میں اثاثے ڈکلئیر کر کے بتاتے کہ میں نے اتنا ٹیکس ادا کیا۔
حکومت کی جانب سے اشتہارات اور پروپیگنڈے کے معاملے کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الزام تراشی کے لیے سیل بنا رکھا ہے۔ حکومتیں بلیک میل نہیں کرتیں مجرم کو پکڑتی ہیں۔ مریم نواز کے سیل کے خلاف نیب میں جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مانسہرہ اور ہری پور میں جلسوں سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا نام پانامہ لیکس میں نہیں آیا ، نوازا شریف کا آیا ہے۔
لہٰذا انہیں چاہئیے کہ وہ صفائی پیش کریں۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے ٹیکس ادا کر کے اپنی رقم بیرون ملک بھجوائی ہے۔ میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی، میری رقم جائز طریقے سے باہر بھجوائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے28تاریخ کو قوم کو رقم بیرون ملک بھیجنے سے متعلق آگاہ کر دیا تھا۔ میری ستر ارب روپے کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہے بیرون ملک کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے حلال کمائی باہر بھیجی ہے جس کے میرے پاس ثبوت بھی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.