شمالی وزیرستان میں خسرہ اور دست کی بیماری سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے ،تعداد6 ہو گئی
ہفتہ 30 اپریل 2016 20:55
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) شمالی وزیرستان میں خسرہ اور دست کی بیماری سے مزید دو بچے دم توڑ گئے تعداد چھ ہو گئی علاقے میں متعدد بچے متاثر مرض پھیلنے کا خدشہ۔کالی کھانسی کی ویکسین کیلئے تحصیل شیواہ کے عوام ٹل جانے پر مجبور ۔حفاظتی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ۔
(جاری ہے)
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والے مقامی ذرائع فدا خان نے بذریعہ ٹیلی فون بتایا ہے کہ مسمی کریم خان کی تین ماہ کی بچی دست کی بیماری جبکہ طولک کی تقریباً تین سالہ بیٹی خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہو گئی ۔
اُنہوں نے بتایا کہ علاقے میں خسرہ سے مزید بچے بھی متاثر ہیں اور مرض پھیلنے کا خدشہ پایا جا رہا ہے علاقے میں کالی کھانسی ویکسین کی سہولت بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے قبائل اپنے بچوں کو قریبی علاقہ ٹل کو حفاظتی ویکسین دینے کیلئے منتقل کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک تحصیل دو سلی میں بھی چار بچے خسرے کی بیماری سے جاں بحق ہو گئے ہیں تعداد چھ ہو گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.