عمران خان نے بلاول بھٹو کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت کردی
مجھے نوازشر یف کے علاوہ کسی سے سیکورٹی خطرہ نہیں ‘اگر نوازشر یف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ‘ جواب دینے تک تحریک چلے گی‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے‘وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ پہنچ جاتے ہیں ، وہ وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بالکل درست ہے ‘مجھے نوازشر یف کے علاوہ کسی سے سیکورٹی خطرہ نہیں ‘اگر نوازشر یف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ‘ جواب دینے تک تحریک چلے گی‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت ہے‘وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ چلے جاتے ہیں ‘اپنی کرپشن پر نواز شریف کا یہ جواب نہیں ہونا چاہیے کہ باقی سارے بھی چور ہیں۔
ہفتے کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اس لیے وزیر اعظم سے پوچھنا میرا حق ہے کہ آپ کے پاس یہ پیسہ کہا سے آیا ہے ؟اور کس طرح آپ نے اسے بیرون ملک منتقل کیا۔(جاری ہے)
نواز شریف وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،وہ کسی دوسرے سے اسکی کرپشن کے بارے میں کیسے پوچھ سکتے ہیں جبکہ ان پر خود کرپشن کے الزامات ہیں‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہا ملک میں ابھی حقیقی جمہوریت نہیں جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صیح جمہوریت نہیں آتی‘نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے بالکل صیح کہا ہے نواز شریف کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم فوج کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سادہ سا سوال ہے اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں۔ میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ‘ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے‘ اس بار نواز شریف کو ایک وقت دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی۔ عمران خان کل کے جلسے کے سوال پر کہا کل کا جلسہ زبردست ہو گا نواز شریف کے سوا سیکیورٹی تھیراٹ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ ساری اپوزیشن کو منالیں گے عمران کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پرکمیشن کیلئے ہم نے ٹی او آرز تیار کر لیے دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں اعتزاز احسن سمیت سب کے سامنے رکھیں گے اور میرے سمیت جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر، عارف علوی اور حامد خان اور عاطف خان اپوزیشن جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس میں شر یک ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.