کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
ہفتہ 30 اپریل 2016 22:25
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر آفیسر بابر حیات تارڑ کمشنر ساہیوال تعینات ہونے سے پہلے صوبائی سیکرٹری کوآپریٹوکے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے جاں انہوں نے محکمے اور کوآپریٹو بینک کی کمپیوٹرائزیشن کا اہم کام مکمل کیا اور کوآپریٹو ٹریننگ کالج کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے الحاق کروایا تا کہ عملے کو بہترین تربیت فراہم کی جا سکے ۔
کمشنر ساہیوال کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افسران سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن میں سالان ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی سی او آصف اقبال چوہدری ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو عبدالمجید ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر اور اے سی ریونیو مہر فلک شیر بھی موجود تھے ۔انہوں نے گندم خریداری مہم کے دوران کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تا کہ انہیں فصل کا پورا معاوضہ مل سکے ۔انہوں نے مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور خریداری مراکز کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.