خواجہ سعد رفیق نے تحر یک انصاف کے جلسے کو ”نیولکی عمرانی سر کس “قرار دیدیا
پشاوری چوہوں سے شکست کھاجانیوالا لاہور شیروں کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے ‘عمران خان آج بھی بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں انکی سیاسی تربیت بہت ضروری ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا‘ عمران خان کے پاس جھوٹوں کے سواکچھ نہیں ‘لاہور میں گفتگو
اتوار 1 مئی 2016 15:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحر یک انصاف کے جلسے کو ”نیولکی عمرانی سر کس “قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاوری چوہوں سے شکست کھاجانیوالا لاہور شیروں کا کیسے مقابلہ کر سکتا ہے ‘عمران خان آج بھی بچوں جیسی باتیں کر رہے ہیں انکی سیاسی تربیت بہت ضروری ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی ‘عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔
اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹوں کے سواکچھ نہیں مگر قوم انکے تمام جھوٹوں کے بارے میں مکمل اگا ہ اس لیے انکی کوئی ”فلم یا سر کس “کا میاب نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان میں نے مانوں کی سیاست کر رہے ہیں پہلے چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کی بات کرتے رہے اب کمیشن بننے جا رہا ہے تواب اسکو قبول کر نے کو تیار نہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی سیاسی تر بیت زیر و ہیں انکو سیاسی تر بیت کی بہت ضرورت ہے ورنہ وہ اسی طر ح سڑکوں پر دھر نوں اور احتجاجی مظاہروں کی سیاست کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کوتحر یک انصاف کے جلسوں اور عمران خان کی دھمکیوں سے کوئی خطرہ نہیں (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور اپنی آئینی مدت پوری کر یگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.