میری شوگرز ملز نے پانچ سالوں میں ایک ارب 83کروڑ ٹیکس دیا ،ارب پتی شریف خاندان بتائے کتنا ٹیکس دیا ‘ جہانگیر ترین
شہباز شریف جھوٹ کے پلندے بتاتے ہیں اسی لئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ‘ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کی صحافیوں سے گفتگو این اے 122،این اے 154کے زخم تازہ ہیں اور وہ رس رہے ہیں،مائیک گرا کر ،حبیب جالب کے شعر پڑھ کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا ‘ علیم خان
اتوار 1 مئی 2016 16:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ کے پلندے بتاتے ہیں اسی لئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ،میری شوگر ملز نے پانچ سالوں میں کارپوریٹ انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 83روپے دئیے ،ارب پتی شریف خاندان بتائے انہوں نے ان سالوں میں کتنا ٹیکس دیا ہے ، سوال یہ ہے کہ دیکھا جائے باہر خریدی گئی پراپرٹیز کیلئے پاکستان سے بھیجا جانے والا پیسہ جائز ہے یا نہیں اور میں اس کے سارے دستاویزی ثبوت پیش کر چکا ہوں،نواز شریف اور انکے خاندان کو دئیے گئے سات روز میں سے تین روز گزر گئے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔
زمان پارک میں عبد العلیم خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اور میری شوگر ملوں نے جتنا ٹیکس دیا ہے شریف خاندان نے اس کے بیس فیصد بھی نہیں دیا اگر ایسا ہے تو سامنے لائیں میں انہیں مان جاؤں گا ،ارب پتی شریف خاندان نے صرف ہزاروں یا چند لاکھوں میں ٹیکس دیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم سچ سننے کی منتظر ہے ،میں نے گزشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو دستاویزات کے ساتھ پریس کانفرنس کی کہ میرا پاکستان سے باہر جانے والا پیسہ ٹریفک پر ڈیکلئرڈ ہے اور بینکوں کے مروجہ قانون کے مطابق ہے ۔
میں نے بتا دیا ہے کہ میرے پاس اور میرے بچوں کے پاس کتنے اثاثے ہیں اور کس کے نام پر ہیں ۔حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کا حساب دیں اور اس کے گوشوارے عوام کے سامنے پیش کریں ۔شریف خاندان باہر بھجوائی جانے والی دولت کے بارے میں کیوں نہیں بتاتا ۔ لیکن وہ کرپشن ،ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے بارے کے بارے میں کیوں بتائیں گے اور شریف خاندان کبھی بھی سچ نہیں بتائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں میں صلح ہو گئی ہے اور تمام قیادت یکسو ہے جس کا لاہور کے جلسے کے موقع پر واضح اظہار ہو چکا ہے ۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 122اور این اے 154کے زخم تازہ ہیں اور وہ رس رہے ہیں۔ میں تو اپنا سب کچھ ڈیکلئر کر چکا ہوں ،شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے کہیں قوم جو سوال پوچھ رہی ہے اس کا کیوں جواب نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ خطاب کے دوران مائیک گرا کر اور حبیب جالب کے شعر پڑھ کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ میرے پاس کتنے اثاثے اور کتنے فلیٹس ہیں ، میں اس کا اعلان کر دوں گا اور شہباز شریف کو بھی بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کتنی کمپنیاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.