بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا، فیصل قریشی

پیر 2 مئی 2016 13:15

بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت کے ساتھ کام کرنا چاہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا،ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہماری انڈسٹری میں اس لحاظ سے بہترین کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ جب سے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اس وقت سے عزت اور وقار کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔ ایسا نہیں ہو سکتاکہ بھارت سے کسی پروجیکٹ کی پیشکش ہو تو اپنے کردار کی نوعیت دیکھے بغیر دوڑا چلا جاوٴں۔ فیصل قریشی نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ہر کردار میں منفرد نظر آوٴں اور اس کے لیے بھرپور محنت کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :