پانامہ لیکس کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،قمر زمان کائرہ

پیر 2 مئی 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد مسلم لیگ(ن) کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے بے جا الزامات لگا رہی ہے حکومت کا کام الزامات لگانا نہیں اگر کرپشن کے ثبوت ہیں تو گرفتار کریں بلاول بھٹو زرداری کے متعلق جو زبان استعمال کی گئی اس کا جواب جلد ملے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب سے شریف فیملی کا نام پانامہ لیکس میں آیا ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اسی بوکھلاہٹ کے باعث اپوزیشن رہنماؤں پر بیجا الزامات عائد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام الزامات کے بدلے الزامات عائد کرنا نہیں ہوتا بلکہ اگر حکومت کے پاس کرپشن کے متعلق کوئی ثبوت نہیں تو گرفتار کیوں نہیں کرتی گرفتار کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے اور حکومت کے وزراء آئے دن پریس کانفرنس کرتے ہیں اور الزامات لگائے ہیں مسلم لیگ(ن) کے راہنما جتنی بات کریں گے اتنا ہی اپوزیشن کو نواز شریف کے خلاف مزید ثبوت اور بات کرنے کے مختلف جواز پیدا ہوتے جائیں گے اور نواز شریف مزید مصیبت میں پھنستے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے آنے والے دنوں میں اس کا جواب ضرور دیں گے آن مسلم لیگ (ن) والے جو الزامات لگا رہی ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے مل کر پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے مل کر ٹی او آرز بنا دیتے ہیں ان سے اتنا ہی کہوں گا جب پیپلزپارٹی جمہوریت کے بچانے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دیا گیا اس وقت پیپلزپارٹی سے کیا معاہدہ کیا تھا ۔