ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا
پیر 2 مئی 2016 17:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) گرین ٹاؤن میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے بعد ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے اور پیر کے روز پولیس کی مدد سے گرین ٹاون میں کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ہے۔
فیکٹری مالک نے چھاپہ مار ٹیم کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے جان بچانے والی جعلی ادویات تیار کرتے ہیں اور ان پر غیر ملکی کمپنیوں کا ٹیگ لگا کر پورے پنجاب میں سپلائی کرتے ہیں۔ فیکٹری مالک نے بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں اس کے ساتھ 10 سے 12 افراد ملوث ہیں۔ پولیس نے فیکٹری مالک اور 2 ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری سیل کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.